• news

میں عوامی‘ پرویز الٰہی عدالتی وزیراعلیٰ ہیں: حمزہ

لاہور (نیوز رپورٹر/ خصوصی نامہ نگار) سابق وزیراعلیٰ پنجاب اور  مسلم لیگ ن کے مرکزی رہنما  حمزہ شہباز نے کہا ہے کہ میں عوامی جب کہ پرویز الہٰی عدالتی وزیراعلیٰ ہیں۔ ان خیالات کا اظہار انہوں نے پنجاب اسمبلی کے باہر میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کیا۔ دریں اثناء مسلم لیگ ن اور اتحادی جماعتوں کی پارلیمانی پارٹی کا مشترکہ اجلاس گذشتہ روز سابق وزیر اعلیٰ پنجاب میاں حمزہ شہباز کی صدارت میں گورنر ہاؤس میں ہوا۔ پارلیمانی پارٹیوں کے اجلاس  پنجاب اسمبلی کے سپیکر کے انتخاب اور آئندہ کے لائحہ عمل  کے حوالے سے معاملات زیر بحث آئے۔ اجلاس میں سردار اویس لغاری‘ رانا مشہود‘ رانا محمد اقبال‘ چوہدری اقبال گجر‘ خواجہ عمران نذیر‘ خواجہ سلمان رفیق‘ سید حسن مرتضی‘ سید علی حیدر گیلانی‘ مخدوم عثمان‘ عظمیٰ بخاری‘ حنا بٹ‘ ملک احمد علی اولکھ‘ جگنو محسن‘ میاں مرغوب احمد‘ ملک محمد احمد خاں‘ عطاء تارڑ‘ بلال اصغر وڑائچ‘ ملک ندیم کامران سمیت 178  ارکان اسمبلی موجود تھے۔ اس موقع پر پارلیمانی پارٹی کے مشترکہ اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے میاں حمزہ شہباز نے کہا کہ پی ٹی آئی کے غیر جمہوری رویئے ابھی بھی جاری ہیں‘ ہمارے اراکین کو خریدنے کی کوشش کی گئی لیکن ہم آپس میں چٹان کی طرح متحد ہیں۔ عوام کے منتخب نمائندے کو عدالتی فیصلے کے ذریعے نکالا گیا۔
حمزہ شہباز

ای پیپر-دی نیشن