• news

سبطین خان 1958ء میں پیدا ہوئے 4 مرتبہ ایم پی اے منتخب ہو چکے 

لاہور (خصوصی نامہ نگار) سپیکر محمد سبطین خان 1958ء میں ضلع میانوالی میں پیدا ہوئے۔ انہوں نے 1982ء میں پنجاب یونیورسٹی سے پولیٹیکل سائنس میں ماسٹرز کی ڈگری حاصل کی۔ وہ اب تک چار مرتبہ پنجاب اسمبلی کے رکن منتخب ہو چکے ہیں۔ 1990ء سے 1993ء کی اسمبلی میں وزیر جیل خانہ جات، 2002ء سے 2007ء کی اسمبلی میں وزیر معدنیات، 2013ء سے 2018ء کی اسمبلی تیسری مرتبہ پنجاب اسمبلی کے رکن منتخب ہوئے، 2018ء کے جنرل الیکشن میں چوتھی مرتبہ پنجاب اسمبلی کے رکن منتخب ہوئے اور وزیر جنگلات و جنگلی حیات کے طورپر فرائض انجام دیتے رہے۔ حالیہ آئینی بحران کے دوران پنجاب اسمبلی میں اپوزیشن لیڈر بھی رہے۔
سبطین خان 

ای پیپر-دی نیشن