پاکستا ن میں چاند نظر نہیں آیا ‘ یکم محرم کل یوم عاشور منگل 9 اگست کو ہو گا‘ سعودی عرب میں نیا اسلامی سال آج شروع ہو گا
کوئٹہ (نوائے وقت رپورٹ) ملک بھر میں محرم الحرام کا چاند نظر نہیں آیا۔ مرکزی رویت ہلال کمیٹی کے مطابق محرم الحرام کا چاند نظر آنے کی شہادت نہیں ملی۔ یکم محرم الحرام 31 جولائی بروز اتوار کو ہو گی۔ یوم عاشور 9 اگست بروز منگل کو ہو گا۔ اے پی پی کے مطابق سعودی عرب میںبھی محرم کا چاند نظر نہیں آیا، اور یکم محرم آج بروز ہفتہ 30 جولائی کو ہوگی۔ سعودی خبررساں ایجنسی ایس پی اے کے مطابق ایوان شاہی نے اعلان کیا نئے اسلامی سال 1444 ہجری کا آغاز ہفتہ 30 جولائی کو ہوگا۔
چاند