یوم آزادی پاکستان کی گرینڈ تقریب حضوری باغ میں ہوگی:کمشنر لاہور
لاہور(خبرنگار)کمشنر لاہور کیپٹن (ر) محمد عثمان نے کہا ہے کہ لاہور میں یوم آزادی پاکستان کی گرینڈ تقریب حضوری باغ میں ہوگی۔ کمشنر لاہورنے کہا کہ 400 سکاوٹس، ثقافتی رنگوں میں ملبوس سینکڑوں طلباء و طالبات کے بینڈز جشن آزادی کے رنگ بکھیریں گے۔ کمشنر لاہورنے کہا کہ وزیر اعلی پنجاب یوم آزادی پاکستان حضوری باغ گرینڈ تقریب کے مہمان خصوصی ہونگے۔ بارش ہونے کی صورت میں حضوری باغ کے ساتھ ایوان اقبال میں بیک اپ انتظامات ہونگے۔ مہمان خصوصی کی آمد صبح 8.40 پر ہوگی جس کے بعد مزار اقبال پر حاضری دینگے۔ کمشنر لاہورنے کہا کہ 14اگست پاکستان کا روشن ترین دن ہے۔