• news

(ن) لیگ ، پیپلز پارٹی کی تمام سازشیں دم توڑ گئیں :رانا محمد تنویر

لاہور(نیوزرپورٹر) پاکستان تحریک انصاف کے سینئر مرکزی رہنما رانا محمد تنویر نے کہا ہے کہ (ن) لیگ اور پیپلز پارٹی کی تمام سازشیں دم توڑ گئی ہیں آئین شکنی اور جمہوری روایات کوپامال کرنے والوں کو بالآخر شکست کاسامنا کرنا پڑا، عدالتی فیصلے نے حق اور سچ واضح کردیا ہے۔انہوں نے کہاکہ پی ڈی ایم کے شکست خوردا چہرے پوری قوم کے سامنے عیاں ہو چکے شوباز شریف نے حقائق مسخ کر کے قومی اسمبلی میں جھوٹ بولا،امپورٹڈ حکومت سرکاری خراچے پر ان کا بروقت علاج کروائے،امپورٹڈ حکومت نے ملک کو تباہی کے دہانے پر پہنچا دیا،کرائم منسٹر کمیشن کے چکر میں قومی اثاثے بیچنا چاہتے ہیں۔

ای پیپر-دی نیشن