• news

والڈ سٹی آف لاہور اتھارٹی کوچہ شاہ حسین کی بحالی ، مرمت کا کام جاری

لاہور(خبرنگار) والڈ سٹی آف لاہور اتھارٹی کوچہ شاہ حسین کی بحالی اور مرمت کا کام کر رہی ہے۔ کوچہ شاہ حسین مسجد وزیر خان کے جنوبی جانب واقع ہے۔ یہ کوچہ 17تاریخی اور 13 روایتی عمارتوں پر مشتمل ہے۔ حکومت پنجاب اس منصوبے پر تقریباً 90 ملین روپے خرچ کرے گی۔ کوچہ شاہ حسین کی بحالی و مرمت کے کاموں میں گھروں کا فرنٹ، سیوریج سسٹم، بجلی کی تاروں کو زیر زمین کرنا، پینے کے صاف پانی کا پلانٹ، سیاحوں کے بیٹھنے کی جگہ، سیاحوں کے بیٹھنے کی جگہ، سیاحوں کیلئے واش روم، اور سائن بورڈ شامل ہیں۔ 

ای پیپر-دی نیشن