• news

کامن ویلتھ گیمز: پاکستان کا مایوس کن آغاز، پہلے ہی روز 6 کھلاڑی باہر

لاہور(سپورٹس رپورٹر)برمنگھم کامن ویلتھ گیمز میں پاکستان نے مایوس کن آغاز کیا اور پہلے ہی روز چار سوئمرز، ایک باکسر اور جمناسٹ اچھی کارکردگی نہ دکھانے پر اگلے مرحلے تک رسائی حاصل کرنے میں ناکام رہے۔ برطانوی شہر برمنگھم میں کامن ویلتھ گیمز کا آغاز ہوچکا ہے جس میں پاکستانی کھلاڑیوں نے مایوس کن آغاز کیا اور پہلے روز ہی تین مقابلوں سے باہر ہوگئے۔سوئمنگ ایونٹ میں حسیب طارق اپنے راؤنڈ میں ٹاپ پر رہے تاہم وہ کوالیفائی نہ کرسکے اور دوسو میٹر فری سٹائل جہاں آرا کا تیس سوئمرز میں بائیسواں نمبر رہا جبکہ سو میٹر بٹر فلائی میں بسمہ خان اڑتیس میں سے اکتیسویں نمبر پر رہیں۔مشال کا ایونٹ کا تینتیس اتھلیٹس میں اکتیسواں نمبر رہا۔ باکسنگ میں پاکستان کے سلیمان بلوچ کو راؤنڈ آف سکسٹین میں شکست ہوئی جنہیں بھارتی باکسر نے یکطرفہ مقابلے میں زیر کیا۔کامن ویلتھ گیمزمیں شریک پاکستانی کھلاڑیوں اور آفیشلز نے شیکلٹن ولیج برمنگھم میں حافظ محمدعبداللہ کی امامت میں نمازجمعہ ادا کی جس نمازجمعہ میں قومی ہاکی ٹیم کے کپتان عمربھٹہ‘ منیجرسمیر حسین اور پاکستانی دستے میں شامل آفیشلزسمیت مختلف کھیلوں کے کھلاڑی شریک تھے۔

ای پیپر-دی نیشن