• news

کامن ویلتھ گیمز افتتاحی تقریب ٹیموں کا مارچ پاسٹ ملالہ یوسف زئی بھی شریک

لاہور(اسپورٹس رپورٹر)کامن ویلتھ گیمز 2022 کی افتتاحی رنگا رنگ تقریب برمنگھم کے ایلیگزینڈر سٹیڈیم میں منعقد ہوئی۔ کھیلوں کا باقاعدہ ہو گیا۔افتتاحی تقریب کو معروف ٹی وی سیریز پکی بلائنڈرز کے ڈائریکٹر سٹون نائٹ نے ڈائریکٹ کیا جبکہ تقریب کے کریٹو ڈائریکٹر برٹش پاکستانی اقبال خان تھے۔کامن ویلتھ گیمز 2022 کی تقریب میں ملکہ برطانیہ کی 1958 سے حال تک مختلف ممالک کے سربراہان سے ملاقات کی ویڈیو دکھائی گئی۔تقریب میں ملکہ برطانیہ کی جگہ پرنس چارلس نے شرکت کی۔ تقریب میں ملکہ کا کامن ویلتھ ممالک کے عوام کے نام خصوصی پیغام پڑھ کر سنایا گیا۔رنگا رنگ تقریب کے آغاز میں برطانوی رائل ایئر فورس کے طیاروں نے فلائی پاسٹ کیا۔کامن ویلتھ گیمز کی افتتاحی تقریب میں ٹیموں کا مارچ پاسٹ ہوا جس میں سب سے پہلے آسٹریلیا کا دستہ میدان میں داخل ہوا۔تقریب میں پاکستان کا ایک سو تین رْکنی دستہ شریک ہوا، مارچ پاسٹ میں ریسلر انعام بٹ اور ویمن کرکٹ ٹیم کی کپتان بسمہ معروف نے پاکستانی دستے کی سربراہی کی۔پاکستانی نوبل انعام یافتہ ملالہ یوسف زئی نے بھی شرکت کی ۔ 

ای پیپر-دی نیشن