• news

دوسرا ٹیسٹ ہونے سے زیادہ مشکل ہوئی بابراعظم

لاہور(سپورٹس رپورٹر)پاکستان کرکٹ ٹیم سری لنکا میں دو ٹیسٹ میچ سیریز کھیلنے کے بعد وطن واپس پہنچ گئی۔قومی کرکٹ ٹیم کے کھلاڑی سری لنکا سے براستہ مالدیپ اور دبئی پاکستان پہنچنے کے بعد اپنے اپنے سٹیشنز پر روانہ ہوئے۔ذرائع کے مطابق کپتان بابر اعظم، امام الحق، عبداللہ شفیق، اظہر علی لاہور پہنچے۔ دورہ نیدرلینڈز کیلئے قومی ٹیم کا اعلان آئندہ ہفتے کیا جائیگا، دونوں ممالک کے مابین تین ون ڈے میچز اگست میں کھیلے جائیں گے۔روٹرڈم روانگی سے قبل 6 روزہ تربیتی کیمپ لاہور میں لگایا جائیگا، تمام کھلاڑی 5 اگست کو نیشنل ہائی پرفارمنس سنٹر لاہور میں رپورٹ کریں گے۔تربیتی کیمپ میں طلب کردہ کھلاڑی6 سے 11 اگست تک قذافی سٹیڈیم لاہور اور این ایچ پی سی میں ٹریننگ کریں گے۔قومی سکواڈ 11 اور 12 اگست کی درمیانی شب لاہور سے نیدرلینڈز روانہ ہوگا ۔ سیریز 16 اگست سے روٹرڈم میں شروع ہوگی۔قومی ٹیم کے کپتان بابر اعظم نے کہا ہے کہ سری لنکا کا دورہ اچھا رہا، دوسرا ٹیسٹ میچ شفٹ ہونے سے زیادہ مشکل ہوئی ۔ عبداللہ شفیق، آغا سلمان ، فاسٹ بائولرز اور سپنرز کی طرف سے بہت اچھی پرفارمنس رہی۔ سری لنکا کے دورے کے دوران بہت سی چیزیں مثبت تھیں، دورہ کیلئے بہت اچھی تیاریاں کی تھیں۔پریکٹس میچ سے بہت فائدہ ہوا، سری لنکا کی کنڈیشنز کو سمجھنے میں آسانی ہوئی، معلوم تھا گال میں گیند بریک زیادہ ہوتی ہے اس حساب سے تیاری کی۔دونوں ٹیسٹ میچز میں پوری ٹیم نے اچھا پرفارم کیا، بطورِ ٹیم اپروچ چینج کی ہے، سب کو کہا ہے مثبت سوچیں اور اپنا بہترین کھیل پیش کریں، ہمارے ہاتھ میں صرف کوشش ہے، پوری ٹیم کوشش کرتی ہے۔ ہر میچ یا سیریز کے بعد خامیوں پر قابو پانے کیلئے بات ہوتی ہے، ٹیسٹ کرکٹ میں پریشر کنٹرول کرنا ہی اہم ہوتا ہے۔ دوسرے ٹیسٹ میچ میں اچھی پارٹنرشپ نہیں لگ سکی، ایک بڑی پارٹنرشپ سے مخالف ٹیم پر پریشر بڑھتا ہے، سری لنکا نے دوسرے ٹیسٹ میچ میں اچھی بائولنگ کی، بیک ٹو بیک کرکٹ ہے۔ ٹیسٹ سے ون ڈے کرکٹ میں جانے پر مائنڈ سیٹ تبدیل کرنا پڑتا ہے، نیدرلینڈز سیریز کیلئے چار پانچ دن بعد کیمپ شروع ہورہا ہے، کوشش ہے کہ تربیتی کیمپ میں پریکٹس میچ بھی کھیلیں۔ یو اے ای میں ہم نے کافی کرکٹ کھیلی ہے، ٹی ٹونٹی ورلڈ کپ میں پاکستان نے اچھی پرفارمنس دی، کوشش کریں گے ایشیا کپ میں بھی اچھی کارکردگی کا مظاہرہ کریں۔

ای پیپر-دی نیشن