ارشد ندیم آج کامن ویلتھ گیمز جوائن کرینگے
لاہور(سپورٹس رپورٹر)کامن ویلتھ گیمز میں شرکت کیلئے اتھلیٹ ارشد ندیم آج کامن ویلتھ گیمز کے ویلیج پہنچیں گے۔ارشد ندیم کا کہنا تھا کہ ٹریٹمنٹ سے کہنی کی تکلیف آہستہ آہستہ کم ہورہی ہے۔ کوشش ہوگی کہ یہاں بھی اچھی پرفارمنس دے کر ملک کا نام روشن کروں۔