نکاح خواہوں کو ختم نبوت حلف والے نئے فارم استعمال کرنے کی ہدایت
لاہور (سپیشل رپورٹر) پنجاب حکومت کی جانب سے تمام نکاح خواہوں کوختم نبوت کے حلف والے نئے نکاح نامہ فارم استعمال کرنے کی ہدایت کی گئی ہے‘ واضح ہدایات جاری کی گئی ہیں کہ نکاح خواں نئے فارم استعمال کریں اور پرانے نکاح نامے والے رجسٹرڈ خواہ اس پر کتنے ہی فارم باقی ہوں ان کو نکاح کے لیے استعمال نہ کریں۔ نکاح کے وقت دلہا اور دلہن کے لیے ختم نبوتؐ کے حلف نامے پر دستخط کرنا لازمی ہوگا اور نکاح رجسٹراروں کو ختم نبوتؐ کے حلف نامے والے نئے فارم پُر کرنا لازم قرار دیا گیا ہے۔ نکاح رجسٹراروں کو نئے فارم نہ دینے والوں کے خلاف سخت کارروائی کی جائے گی اور نئے فارم استعمال نہ کرنے والے نکاح رجسٹرار کو ایک ماہ قید اور جرمانے کی سزا ہو سکتی ہے۔
ہدایت نامہ