مسلم لیگ (ن) اتحادیوں کا اجلاس آج طلب‘ صدارت حمزہ شہباز کریں گے
لاہور(نیوز رپورٹر) مسلم لیگ ن اور اتحادیوں کا اجلاس آج گورنر ہاﺅس لاہور میں طلب کر لیا گیا ہے۔ اس حوالے سے بتایا گیا ہے کہ پنجاب کی سیاسی صورت حال اور آئندہ کے لائحہ عمل طے کرنے کے لئے اجلاس بلایاگیا ہے۔ اجلاس کی صدارت سابق وزیراعلی پنجاب حمزہ شہباز کریں گے۔ حمزہ شہباز شرکاءسے خطاب بھی کریں گے اور مستقبل کے فیصلوں کے حوالے سے تمام پارٹی رہنماﺅں کو اعتماد میں لیں گے۔ اجلاس میں مسلم لیگ ن، پیپلز پارٹی، سمیت دیگر پارٹیوں کے رہنماﺅں کو بلایا گیا ہے۔
اجلاس