• news

 آزمائشوں نے مجھے مضبوط بنا دیا‘99 میں بھی ظلم کیخلاف کھڑے تھے‘ مریم نواز

اسلام آباد(خبر نگار)سابق وزیراعظم کی صاحبزادی اور مسلم لیگ ن کی نائب صدرمریم نواز نے اپنے ٹویٹر اکاو¿نٹ پر1999ءمیں انگریزی اخبار میں شائع نواز شریف کے بھتیجے اور داماد کی گرفتاری کی خبر شیئر کی ہے۔خبر کے حوالے سے تبصرہ کرتے ہوئے مریم نواز نے کہا ہے کہ ظلم و ستم کے خلاف تب بھی کھڑے تھے اور 23 سال بعد بھی ہیں۔ فرق یہ ہے کہ آزمائشوں نے مجھے مضبوط اور پرعزم بنا دیا ہے۔ ظالمانہ اور غیر منصفانہ سلوک کے لئے ایم این ایز کو اکیلا کرنا تب سے ختم نہیں ہوا ہے۔ ہمت نہیں ہاریں گے، انشاءاللہ مریم نواز نے کہا کہ غیر منصفانہ سلوک سے نوازشریف کو اکیلا کرنے کی کوشش ختم نہیں ہوئی۔ انشاءاللہ ہمت نہیں ہاریں گے۔
مریم نواز

ای پیپر-دی نیشن