• news

پی ڈی ایم کا دو روزہ سربراہی اجلاس منگل کو اسلام آباد میں طلب

اسلام آباد (نوائے وقت رپورٹ) پی ڈی ایم کا دو روزہ سربراہی اجلاس منگل اور بدھ کو اسلام آباد میں طلب کر لیا گیا۔ ذرائع کے مطابق اجلاس میں پی پی‘ ایم کیو ایم‘ اے این پی بھی شریک ہوں گی۔ اجلاس میں ملکی سیاسی صورتحال کا جائزہ اور مشترکہ فیصلے کئے جائیں گے۔ نواز شریف کی ہدایت پر وزیر خزانہ اور معاشی ٹیم بھی اجلاس میں شریک ہو گی جبکہ نواز شریف کی ہدایت پر انرجی ٹیم بھی شرکت کرے گی۔ قائد مسلم لیگ نواز شریف نے گزشتہ اجلاس میں معاشی اور انرجی ٹیم پر شدید مایوسی کا اظہار کیا تھا۔
پی ڈی ایم
 

ای پیپر-دی نیشن