• news

شیری رحمان کا سالٹ رینج نیچر ریزرو کمپلیکس میں سیمنٹ پلان ٹ کی تنصیب کا نوٹس

اسلام آباد(خبر نگار)وفاقی وزیر برائے ماحولیاتی تبدیلی سینیٹر شیری رحمان کا چکوال میں سالٹ رینج نیچر ریزرو کمپلیکس میں سیمنٹ پلانٹ کی تنصیب کا نوٹس وفاقی وزیرنے پنجاب انوائرمینٹل پروٹیکشن ایجنسی کو معاملے کا جائزہ لینے کی ہدایت کردی مجوزہ سیمنٹ پلانٹ کے ذریعے خام مال کی بلاسٹنگ اور کھدائی سے علاقے میں حیاتیاتی تنوع کو خطرہ لاحق ہو جائے گا، شیری رحمان نے کہا ہے کہ مقامی کسانوں، باشندوں اور جنگلات کے محافظوں نے سیمنٹ پلانٹ کی تنصیب کی شدید مخالفت کر رہے ہیںپنجاب انوائرمینٹل پروٹیکشن ایجنسی اس معاملے کا سنجیدگی سے جائزہ لے ضلع میں پہلے سے موجود پانچ سیمنٹ پلانٹس کے علاوہ مجوزہ پلانٹ زیر زمین پانی کے ذرائع کو تیزی سے ختم کر رہے ہیں سیمنٹ پلانٹ کی وجہ سے علاقے کو پانی کی کمی کا سامنا ہے پنجاب کے محکمہ جنگلات، وائلڈ لائف اینڈ فشریز کے جاری کردہ نوٹیفکیشن کے مطابق یہ علاقہ آرا ریزرو فاریسٹ، پریرا ریزرو فاریسٹ اور دلجبہ ریزرو فاریسٹ کے 1200ایکڑ کے قدرتی ذخائر پر محیط ہے اس علاقے میں مختلف قسم کے نباتات اور حیوانات موجود ہیں۔

ای پیپر-دی نیشن