• news

آٹھ سال سے فارن فنڈنگ کیس الیکشن کمیشن میں پڑا ہے ،م حمد زبیر

اسلام آباد(خبر نگار) مسلم لیگ ن کے سینئر رہنما محمد زبیر نے کہا ہے کہ آٹھ سال سے فارن فنڈنگ کیس الیکشن کمیشن میں پڑا ہے فارن فنڈنگ کیس پی ٹی آئی کے اپنے بانی رکن اکبر ایس بابر نے عمران خان کیخلاف دائر کیااکبر ایس بابرنے رقم منتقلی کے تمام شواہد پیش کیے،اسلام آباد میں پریس کانفرنس کرتے ہوئے محمد زبیرنے کہا ہے کہ پی ٹی آئی یہ فیصلہ رکوانے کیلئے مختلف حیلے بہانے کررہی ہے اگرفنانشل ٹائمز کی رپوٹ غلط ہے تو ان کیخلاف کیس کریںبرطانوی اخبار بتا رہا ہے کس طرح چیریٹی کا پیسہ منتقل ہوامسلم لیگ ن کیخلاف جھوٹے کیس بنائے گئے پھر بھی مسلم لیگ ن کے تمام ارکان عدالتوں میں پیش ہوئے نواز شریف نے اپنے اثاثوں کا پورا حساب دیا ہماری پارٹی کے تمام ارکان نے اپنے اثاثوں کا جواب دیاعمران خان کبھی عدالتوں میں پیش نہیں ہوتے عمران خان سے فارن فنڈنگ کا سوال کریں گے اور باربار کریں گے اگر آپ اتنے صاد ق اورامین ہیں تو اپنے اثاثوں کا جواب دیںہم نے نیب کیسز اور جیلیں بھگتیں ہیں الیکشن کمیشن فارن فنڈنگ کا فیصلہ جلد سنائے الیکشن کمیشن ایک خود مختار ادارہ ہے،وہ حکومت کے کنٹرول میں نہیںچیف الیکشن کمشنر عمران خان نے خودتعینات کیااور اسکی تعریفیں کیا کرتے تھے عمران خان اب الیکشن کمشنر کو دھمکیاں دے رہیں ہیںعمران خان کے دور میں چینی اور گندم جیسے بڑے سکینڈل سامنے آئے ہم نے فل کورٹ کا مطالبہ اس لیے کیا تھا کہ کسی کو فیصلے پر اعتراض نہ ہو.

ای پیپر-دی نیشن