• news

جی سی یونیورسٹی فیصل آباد‘ درجنوں سینئر فیکلٹی ممبران ریسرچ جرم میں ملوث

فیصل آباد (ندیم جاوید) جی سی یونیورسٹی فیصل آباد کے درجن بھر سینئر فیکلٹی ممبران کے پلیج رزم جیسے سنگین ریسرچ جرم میں ملوث ہونے کی شکایات سامنے آئی ہیں اور ان کے خلاف یونیورسٹی کی پلیج رزم سٹینڈنگ کمیٹی میں تحقیقات آخری مراحل میں ہیں۔ تفصیل کے مطابق اعلیٰ تعلیمی حلقوں میں سنگین ترین جرم سمجھے جانے والے تحقیقی چوری (پلیج رزم) میں یونیورسٹی کے متعدد سینئر فیکلٹی ممبران کے ملوث ہونے کی رپورٹس سامنے آرہی ہیں۔ ذرائع کے مطابق یونیورسٹی کی پلیج رزم سٹینڈنگ کمیٹی میں یونیورسٹی بزنس سکول کے پرنسپل ڈاکٹر صفدر حسین طاہر، یونیورسٹی کے ڈائریکٹر ایڈوانس سٹڈیز پروفیسر ڈاکٹر حضور محمد صابر، ڈاکٹر مسعود نواز کلیار، چیئرمین پاکستان سٹڈیز ڈیپارٹمنٹ ڈاکٹر عبدالقادر مشتاق اور متعدد دیگر کے خلاف سنگین تحقیقی سرقہ میں ملوث ہونے کی انکوائری کی جا رہی ہے۔ ذرائع کے مطابق ان فیکلٹی ممبران میں سے اکثریت کے خلاف پلیج رزم ثابت ہو چکی ہے اور انہیں سخت سزا سنائے جانے کا امکان ہے۔

ای پیپر-دی نیشن