• news

نئی سیاسی صف بندی میں مذہبی س یاسی جماعتوں کوتعاون کرنا ہوگا: لیاقت بلوچ

اسلام آباد( خبر نگار) ملک میں نئی سیاسی صف بندی میں مذہبی سیاسی جماعتوں کو بھی مشترکات پرتعاون کرنا ہوگاملک کے معاشی حالات انتہائی ناگفتہ ہیں اور دوسری جانب بلوچستان ، کراچی اور جنوبی پنجاب میں بارشوں سے حالیہ تباہ کاریوں سے بھاری جانی و مالی نقصانات ہورہے ہیں مگر ان دونوں مصائب و مشکلات پر توجہ نہیں دی جارہی ہے۔ ان خیالات کا اظہار جماعت اسلامی پاکستان اور ملی یکجہتی کونسل کے سیکریٹری جنرل لیاقت بلوچ اور جمعیت علماء اسلام پاکستان کے سینئر رہنما حافظ حسین احمد نے باہمی ملاقات کے بعد میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کیا۔ ہفتہ کو لیاقت بلوچ جماعت اسلامی بلوچستان کی صوبائی قیادت کے وفد کے ہمراہ حافظ حسین احمد سے ملاقات کے لیے ان کی رہائشگاہ جامعہ مطلع العلوم پہنچے ، دونوں رہنماؤں نے سوا گھنٹے تک ملک کی موجودہ سیاسی صورتحال پر گفتگو کی ۔ انہوں نے ملک میں سیاسی اختلاف رائے کو باہمی دشمنی اور انتشار میں تبدیلی پر تشویش کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ بدقسمتی سے قابل احترام سیاسی قائدین باہمی احترام اور رواداری کو یکسر نظر انداز کرتے جارہے ہیں اور براہ راست ایک دوسرے کے خلاف دشنام طرازی اور نازیبا الفاظ استعمال کرنے سے بھی دریغ نہیں کیا جارہا ہے جبکہ ایک طرف ملک کے معاشی حالات انتہائی ناگفتہ ہیں اور دوسری جانب بلوچستان ، کراچی اور جنوبی پنجاب میں بارشوں سے حالیہ تباہ کاریوں سے بھاری جانی و مالی نقصانات ہورہے ہیں مگر ان دونوں مصائب و مشکلات پر توجہ نہیں دی جارہی ہے، دونوں رہنماؤں نے بلوچستان میں متاثرین کی فوری بحالی اور متاثرہ اضلاع کوآفت زدہ قرار دینے کا مطالبہ کیا۔

ای پیپر-دی نیشن