امام حسین ؓکا کردار اس بات کی دلیل ہے باطل کے سامنے ڈٹ جانا چاہئے:مفتی خلیل احمد یوسفی
لاہور(نیوز رپورٹر)محرم الحرام کی آمد اور امام حسین ؓکا کردار اس بات کی دلیل ہے کہ باطل کے سامنے ڈٹ جانا چاہئے ۔ ان خیالات کا اظہار مفتی خلیل احمد یوسفی نے پہلے محرم الحرام کے حوالے سے جاری بیان میں کہا ۔ انہوں نے کہا کہ آپ ؓکی شہادت آپ ؓ کی استقامت کا منہ بولتا ثبوت ہے ۔آج کے دور میں حضرت امام حسین ؓکی شہادت یہ درس دیتی ہے کہ ظلم بربریت اور باطل کے سامنے ڈٹ کر کھڑے ہوجانا چاہئے چاہے جان ہی کیوں نہ چلی جائے ۔ یہی وہ شے ہے جو یاد امام حسین ؓکو زندہ کرتی ہے ۔