حب ڈیم محفوظ ہے، اضافی پانی محفوظ طریقے سے خارج کیا جا رہا ہے ،عامر مغل
اسلام اباد(خبرنگار)حب ڈیم محفوظ ہے، اضافی پانی محفوظ طریقے سے خارج کیا جا رہا ہے جنرل منیجر پراجیکٹس (ساؤتھ) واپڈا عامر مغل نے کہا ہے کہ حب ڈیم کے حوالے سے ایک نجی ٹی وی چینل پر چلنے والی خبر درست نہیں۔ حب ڈیم مکمل طور پرمحفوظ ہے۔حب ڈیم میں پانی ذخیرہ کرنے کی انتہائی سطح 339 فٹ ہے اور اس سال 17 جولائی سے ڈیم میں پانی اپنی انتہائی سطح پر موجود ہے، جبکہ حالیہ بارشوں کی وجہ سے ڈیم میں آنے والے اضافی پانی کو سپل وے کے ذریعے محفوظ طریقے سے زیریں جانب خارج کیا جا رہا ہے۔ حب ڈیم پر واپڈا کی ٹیم مستعد ہے اور ڈیم میں آنے والے پانی کو مانیٹر کررہی ہے اور سپل وے سے اضافی پانی کے محفوظ اخراج کو یقینی بنا رہی ہے۔حب ڈیم 1981 میں مکمل ہوا تھا اور تب سے اب تک یہ 9مرتبہ مکمل طور پر بھر چکا ہے۔ اس سے قبل حب ڈیم دو سال پہلے یعنی 2020 میں بھی مکمل بھر گیا تھا ۔