• news

دوسرے روز بھی پاکستانی اتھلیٹس ناکام

لاہور(سپورٹس رپورٹر)برطانیہ میں جاری کامن ویلتھ گیمزکے دوسرے دن بھی پاکستانی اتھلیٹس کی مایوس کن کارکردگی کا سلسلہ جاری رہا۔ سوئمنگ کے 50  میٹر فری سٹائل میں بسمہ خان اگلے راؤنڈ تک نہ پہنچ سکیں۔بیڈمنٹن ٹیم ایونٹ میں پاکستان کا مقابلہ آسٹریلیا سے تھا، مکسڈ ڈبلز میں مراد علی اور غزالہ ناکام رہیں جبکہ سنگلز ایونٹ میں  ماحور شہراد اور عرفان بھٹی نے کامیابی حاصل کی۔مینز ڈبلز میں مراد اور عرفان آسٹریلوی جوڑی سے ہارگئے‘ ویمنز ڈبلز  میں ماحور اور غزالہ بھی ہارگئیں۔ ہیوی ویٹ میںباکسر نذیراللہ  انگلینڈ کے ر لوئیس ولیمز سے 0-5 سے ہار گئے۔

ای پیپر-دی نیشن