• news

انٹرنیشنل روٹس کھلوانے کی کوشش کر رہے‘ امریکہ‘ یو کے کی فلائٹس جلد بحال ہونگی: سعد رفیق

لاہور (نیوز رپورٹر) وفاقی وزیر ریلوے و ہوا بازی خواجہ سعد رفیق نے کہا ہے کہ جو کام نہیں کرے گا وہ گھر جائے گا۔ گزشتہ حکومت نے اپنے لوگوں کو بہت نوازا ہے، لیکن ہماری حکومت میں جو کام نہیں کرے گا اس کی اس ادارے میں کوئی جگہ نہیں ہے۔ علامہ اقبال انٹرنیشنل ایئرپورٹ لاہورکے نئے رن وے کی تقریب سے خطاب میںکہا کہ اب ہونے والی بھرتیوں میں میرا کوئی عمل دخل نہیں ہو گا۔ اگرہم میرٹ پر بھرتی کریں گے تو نتیجہ دینا اس کی ذمہ داری ہوگی۔ انہوں نے کہا کہ5 ایئربسز کی سیٹیں تبدیل کرنے کیلئے فنڈز پی آئی اے کو مہیا کیے جا چکے ہیں۔ 777 بوئنگ طیارہ ایک سال سے گراؤنڈ تھا وہ آج سے فنکشنل ہو جائے گا۔ وزیر ہوا بازی نے کہا کہ امریکا اور یوکے کی فلائٹس جلد بحال ہوں گی۔ انہوں نے کہا کہ ہ اپنے انٹرنیشنل روٹس کو کھلوا نے کیلئے پوری کوشش کر رہے ہیں۔ ان کا مزید کہنا تھا کہ سکھر اور ڈیرہ اسماعیل خان ایئرپورٹ کو بھی عالمی معیار کے مطابق بنایا جا رہا ہے۔ خواجہ سعد رفیق نے کہاکہ نیا رن وے آپریشنل ہوگیا ہے۔ لاہور ایئرپورٹ پر آئندہ 5سال میں پانچ ارب کی سرمایہ کاری آئے گی۔

ای پیپر-دی نیشن