معیشت زوال کا شکار‘ امپورٹڈ حکومت نے مہنگائی کے ریکارڈ توڑ دیئے: اسد عمر
اسلام آباد (اپنے سٹاف رپورٹر سے) سیکرٹری جنرل تحریک انصاف اسد عمر نے کہا ہے کہ امپورٹڈ سرکار کی نااہلی اور عدم دلچسپی سے ملکی معیشت زوال کا شکار ہے۔ ایک ہفتے میں مہنگائی بلند ترین سطح پر پہنچ گئی۔ کرپٹ، نااہل حکمرانوں کے سر پر جوں تک نہ رینگی۔ بنیادی ضروریات کی اشیاء کے افراط زر میں 37 فیصد سے زائد اضافہ ہوا ہے۔ یہ پاکستان کی تاریخ کی بلند ترین سطح ہے۔ صرف ایک ہفتے میں 3.68 فیصد کا اضافہ ہو چکا ہے۔ پاکستان کی تاریخ میں کبھی ایک ہفتے میں اتنا اضافہ نہیں ہوا، امپورٹڈ حکومت نے مہنگائی کے تمام ریکارڈ توڑ دیئے ہیں۔