• news

امریکہ جرمنی کو جدید ایف 35 جنگی طیارے فراہم کرے گا

واشنگٹن(این این آئی)امریکہ نے جرمنی کو 35عدد جدید ایف 35جنگی طیاروں اور ان کے ایمونیشن دینے کی منظوری دے دی ۔میڈیارپورٹس کے مطابق امریکہ نے جرمنی کے ہاتھ4.8بلین ڈالرز مالیت کے 35عدد ایف35جنگی طیاروں اور طیاروں کے ایمونیشن کی فروخت کی منظوری دے دیامریکی دفاعی سلامتی تعاون ایجنسی نے اپنے ایک تحریری بیان میں کہا کہ وزارت خارجہ جرمنی کو 8.4بلین ڈالرز مالیت کے جنگی طیارے فروخت کرنے پر رضامند ہو گیا ہے.ایجنسی کے تحریری بیان میں کہا گیا ہے کہ جرمنی کو ایف 35طیاروں کے ساتھ ان کا متعلقہ سامان اور گولہ بارود بھی فروخت کیا جائے گا، اور اس حوالے سے کانگریس کو بھی تفصیلی بریفنگ دے دی گئی۔اس غیر معمولی فروخت میں جرمنی کو روایتی لینڈنگ اور ٹیک آف صلاحیت والے جدید ترین اے سیریز کے 35 عدد جنگی طیارے حاصل ہوں گے، جن کے ساتھ ایمونیشن اور 37اقسام کے مختلف سامان بھی مہیا کیا جائے گا۔جنگی ماہرین نے اس ڈیل پر معنی خیز انداز میں اپنی رائے کا اظہار کیا ہے کیونکہ یہ ڈیل جرمنی کی جانب سے یوکرین کو میزائل دفاعی سسٹمز کی فراہمی کے بعد ہوئی ہے۔

ای پیپر-دی نیشن