25 کروڑ ڈالر کی منی لانڈرنگ میں ملوث کیسے صادق اور امین ہوسکتا ہے؟ مصدق ملک
اسلام آباد (خبر نگار )وزیر مملکت برائے پیٹرولیم مصدق ملک نے کہا ہے کہ فنانشل ٹائمز نے ممنوع فنڈنگ کو بے نقاب کیاعارف نقوی کے بارے میں عمران خان نے خود کہا یہ میرا پچیس سال پرانا دوست ہے عمران خان کے ساتھ وزیراعظم ہائوس میں عارف نقوی کی تصاویرسوالیہ نشان ہیں شوکت خانم کے لیے اس نے کافی فنڈنگ کی۔سنہ 2012 میں اس نے پی ٹی آئی کی فنڈ ریزنگ کے لیے لندن اور دبئی میں دو ڈنرز کیے، عارف نقوی نے سیاسی فنڈ ریزنگ کی، ساری دنیا میں اس طرح کی فنڈ ریزنگ ہوتی ہے اسلام آباد میں پریس کانفرنس کرتے ہوئے مصدق ملک کا کہنا تھا250 ملین ڈالر کی منی لانڈرنگ میں ملوث کیسے صادق اور امین ہوسکتا ہے؟۔ عمران خان کہتے ہیں عارف نقوی ان کے حمایتی ہیں، یہ وہی عارف نقوی ہیں جن کو امریکا میں منی لانڈرنگ پر 290 سال قید کی سزا کا عندیہ دیا گیا ہے۔