سرکاری سکولوں میں اساتذہ کی بھرتیاں التواء کا شکار
لاہور (سپیشل رپورٹر) پنجاب حکومت کی جانب سے بھرتیوں پر پابندی کے بعد سرکاری سکولوں میں اساتذہ کی بھرتیاں بھی التوا کا شکار ہو گئیں۔ صوبہ بھر میں سولہ ہزار اساتذہ کی بھرتیوں کا عمل روک دیا گیا ہے۔ پنجاب بھر کے سکولوں میں اساتذہ کی ایک لاکھ سے زائد آسامیاں خالی پڑی ہیں۔ تفصیلات کے مطابق پنجاب حکومت نے بھرتیوں پر پابندی عائد کر دی ہے۔ اساتذہ کی آسامیوں پر بھرتی کا فیصلہ کیا گیا تھا۔ تاہم پابندی کے بعد اساتذہ کی بھرتیاں ایک بار پھر التوا کا شکار ہو چکی ہیں۔