• news

ڈکیتی‘ چوری کی وارداتیں‘ شہری لاکھوں روپے‘ زیورات سے محروم


لاہور (نامہ نگار) لاہور کے مختلف علاقوں میں ڈاکوئوں اور چوروںنے وارداتوں کے دوران متعدد شہریوں سے لاکھوں روپے کی نقدی، زیورات، موبائل، گاڑیاں، موٹر سائیکلیں اور دیگر سامان لوٹ لیا۔ تفصیلات کے مطابق ڈیفنس اے  فیز 4 سٹریٹ نمبر 5  میں تین ڈاکوؤں نے سابق وزیراعظم نواز شریف کے سابق ملٹری سیکرٹری بریگیڈیئر جاوید اقبال ملک اور مسلم لیگ (ق) کی سابق ممبر پنجاب اسمبلی عائشہ جاوید کے اہلخانہ سے 7 لاکھ روپے‘ زیورات، گھڑیاں، موبائل اوردیگر سامان  لوٹ لیا۔ چوہنگ میں شاہدکے  اہلخانہ سے 5 لاکھ24ہزار‘ لاری اڈہ میں وقاص کے گھر سے 4 لاکھ 10ہزار ‘ زیورات اور دیگر سامان‘ مصطفیٰ ٹاؤن  میں جمیل احمد کی فیملی سے 3لاکھ 53ہزار‘ نواب ٹاؤن میں سعید کے اہلخانہ سے2لاکھ78ہزار ‘ زیورات اور موبائل، شاہدرہ ٹاؤن میں فیصل سے2 لاکھ  اور موبائل، برکی میں شکیل سے ڈیڑھ لاکھ اور موبائل، راوی روڈ میں ایک لاکھ ر اور موبائل، اقبال ٹاون میں حمید سے68 ہزار  اور موبائل، گلبرگ میں اویس سے37ہزار اور موبائل‘  وحدت کالونی میں مزمل سے 24 ہزار اور موبائل، وحدت کالونی کے میں مزمل سے 11 ہزار اور موبائل فون لوٹ کر فرار ہو گئے۔سندر میں اختر کے گھر سے3 لاکھ‘ زیورات و دیگر سامان چوری کرلیا۔ نیو انارکلی، ڈیفنس، قلعہ گجرسنگھ اور مصطفیٰ ٹاؤن سے4کاریں، برکی سے رکشہ جبکہ لٹن روڈ، لوئرمال،جنوبی چھاؤنی،ہنجروال، مصری شاہ، رنگ محل،شالیمار ،ہربنس پورہ  سے 8موٹر سائیکلیں چوری کر لی ہیں۔

ای پیپر-دی نیشن