• news

تہران سے کربلا  ٹرین  سروس شروع کرنے کا اعلان

تہران(اے پی پی)ایران  کے محکمہ  ریلوے نے تہران سے کربلا تک ٹرین سروس شروع کرنے کا اعلان کیا   ہے۔ایرانی خبررساں ادارے کے مطابق ایران کے محکمہ ریلوے کے ایگزیکٹو آفیسر سید میعاد علی صالحی نے تہران سے کربلا ٹرین سروس شروع کرنے کا اعلان  کرتے ہوئے بتایا کہ تہران ٹو کربلا ٹرین  سروس کے ذریعے مسافر  اور  زائرین سرحدی شہر شلمچہ تک  جائیں گیجہاں سے مسافروں کو سڑک کے ذریعے عراق کے شہر بصرہ لے جایا جائے گا  جس کیبعد مسافر دوبارہ ٹرین کا سفر کرتے ہوئے کربلا پہنچیں گے ۔

ای پیپر-دی نیشن