• news

لندن میں قتل ہونے والی پاکستانی طالبہ کی جڑانوالہ میں  تدفین‘ ہزاروں افراد کی شرکت

جڑانوالہ (نمائندہ نوائے وقت )لندن میں قتل ہونے والی پاکستانی طالبہ حنا بشیر کا جسد خاکی نواحی گائوں 56گ ب پہنچ گیا۔ نماز جنازہ میںسیاسی و سماجی شخصیت سمیت ہزاروں لوگوں نے شرکت کی۔ طالبہ کے قتل پر جنازے میں موجود ہرآنکھ اشکبار تھی، عوامی سماجی رہنمائوں نے قتل ہونے والے حنابشیر کے والد بشیر سے گہرے دکھ اور افسوس کا اظہار کرتے ہوئے برطانوی حکومت اورپاکستان حکومت سے انصاف کا مطالبہ کیا ہے ۔ تفصیلات کے مطابق جڑانوالہ کے نواحی گائوں 56گ ب کے رہائشی بشیر احمد ککے زئی کی جواں سالہ بیٹی اعلیٰ تعلیم کے حصول کے لیے لندن گئی ہوئی تھی جسے چند روز قبل قتل کرکے نعش کو ایک صندوق میں بند کرکے ویرانے میں پھینک دیا تھا ۔

ای پیپر-دی نیشن