وفاقی دارالحکومت کی سیشن کورٹس میں یکم سے 31 اگست تک سالانہ چھٹیوں کا سرکلر جاری
اسلام آباد(خصوصی رپورٹر)وفاقی دارالحکومت کی سیشن کورٹس میں یکم سے 31 اگست تک سالانہ چھٹیوں کا سرکلر جاری کردیاگیا۔اسلام آباد ہائیکورٹ کے قائم مقام چیف جسٹس عامرفاروق کی منظوری سے جاری سرکلرکے مطابق سیشن کورٹ ایسٹ اور ویسٹ میں یکم سے 31 اگست تک چھٹیاں ہوں گی،چھٹیوں کے دوران ارجنٹ کیسز پر سماعت کے لیے مناسب انتظام کیا جائے،تعطیلات کے دوران نیشنل جوڈیشل پالیسی کے تحت پرانے کیسز پر بھی سماعت کا انتظام کریں۔