• news

حب ڈیم مکمل محفوظ، بند کمزور ہونے کی خبروں میں صداقت نہیں: واپڈا 

 اسلام آ باد (نامہ نگار )  واٹر اینڈ پاور ڈویلپمنٹ اتھارٹی ( واپڈا)نے حب ڈیم ( Hub River ) کے بند کمزور ہونے کی خبروں کی تردید کرتے ہوئے کہا ہے کہ حب ڈیم مکمل محفوظ ہے۔ واپڈا ترجمان کا کہنا ہے کہ حب ڈیم مکمل محفوظ ہے، جہاں اضافی پانی محفوظ طریقے سے خارج کیا جا رہا ہے۔ عامر مغل کا کہنا تھا کہ حب ڈیم میں پانی ذخیرہ کرنے کی انتہائی سطح 339 فٹ ہے۔ تاہم 17 جولائی 2022 سے ڈیم میں پانی اپنی انتہائی سطح پر موجود رہا۔ واپڈا کے مطابق بارشوں کی وجہ سے ڈیم میں آنے والا اضافی پانی اسپل ویز کے ذریعے زیریں جانب خارج کیا جا رہا ہے، حب ڈیم 1981 میں بنا، اب تک ڈیم 9 مرتبہ مکمل طور پر بھر چکا ہے۔ جی ایم پراجیکٹس ساتھ واپڈا نے بتایا ڈیم 2020 میں بھی مکمل بھر گیا تھا، اضافی پانی محفوظ طریقے سے خارج کیا گیا۔

ای پیپر-دی نیشن