• news

مسائل عارضی‘ آئی ایم ایف جائزہ کیلئے اقدامات کر لئے: وزارت خزانہ‘ سٹیٹ بنک

اسلام آباد (نوائے وقت رپورٹ) وزارت خزانہ اور سٹیٹ بنک نے مشترکہ بیان میں کہا ہے کہ پاکستان کے مسائل عارضی نوعیت کے ہیں۔ ملکی مسائل کے حل کیلئے پوری قوت صرف کی جا رہی ہے۔ فروری سے پاکستان کے زرمبادلہ کے ذخائر کم ہونا شروع ہوئے۔ زرمبادلہ ذخائر میں کمی کی وجہ آمد زر کی نسبت انخلائے زر کا زیادہ ہونا ہے۔ آمد زر میں کمی آئی ایم ایف کے آئندہ جائزے میں تاخیر کے سبب آئی۔ ایم ایف جائزے کی تکمیل کیلئے تمام پیشگی اقدامات کر لئے ہیں۔ 1.2 ارب ڈالر کی قسط کے اجراء کیلئے باضابطہ اجلاس آئندہ ہفتوں میں متوقع ہے۔ مالیاتی اور زری پالیسی دونوں سخت کر دی ہیں۔ آئندہ ایک سال کیلئے چار ارب ڈالر کے اضافی قرضوں کی منصوبہ بندی کی گئی ہے۔ ان رقوم کا انتظام مختلف ذرائع سے کیا جا رہا ہے۔ جاری کھاتے کے خسارے کو قابو میں کرنے کیلئے اہم اقدامات کئے گئے ہیں۔ یہ خسارہ آئندہ مہینوں میں کم ہو گا تو یہ اقدامات نرم کر دیئے جائیں گے۔

ای پیپر-دی نیشن