• news

جھاڑ کھنڈ ، مخلوط حکومت گرانے کی کوشش ناکام : 3 ارکان کانگرس نوٹوں بھرے بیگزسمیت گرفتار 

نئی دہلی  (نوائے وقت رپورٹ) بھارتی ریاست جھاڑ کھنڈ میں کانگریس کے تین ارکان اسمبلی کروڑوں روپے کے نوٹوں سے بھرے بیگز کے ساتھ رنگے ہاتھوں گرفتار کر لئے گئے۔ کانگریس نے بی جے پی پر ارکان اسمبلی کی خریداری کا الزام لگا دیا اور کہا کہ جھاڑ کھنڈ میں مخلوط حکومت  گرانے کی سازش بے نقاب ہوگئی۔ پولیس نے تینوں ارکان اسمبلی کو حراست میں لیکر رقم ضبط کر لی۔ رقم کا انبار گننے کیلئے مشینیں منگوائی گئیں۔ مہاراشٹر میں بھی وزیراعلیٰ چھاپرے کے خلاف بغاوت میں  بی جے پی پر ارکان کو خریدنے کا الزام عائد کیا گیا تھا۔ ارکان میں عرفان انصاری‘ راجیش کشپ اور نمن بکسال شامل ہیں۔ کانگریس کے ترجمان کا مزید کہنا تھا کہ بی جے پی کے جھاڑ کھنڈ میں حکومت گرانے کے لیے ارکان کو دس دس کروڑ روپے کی پیشکش کی جارہی ہے۔ دوسری جانب بی جے پی نے اس الزام کو مسترد کرتے ہوئے کہا کہ یہ رقوم جھاڑ کھنڈ میں اتحادی حکومت کی کرپشن کے ثبوت ہیں جنہوں نے ریاست میں کرپشن کا بازار گرم کر رکھا ہے۔

ای پیپر-دی نیشن