• news

فیروزوالہ:لیسکو کے بجلی چوروں  کیخلاف چھاپے،23 افراد گرفتار

فیروزوالہ( نامہ نگار) سب ڈویژن لیسکو رچنا ٹائون کی ٹیم نے بجلی چوروں کے خلاف بڑے پیمانے پر کریک کرتے ہوئے بجلی کی مین تاروں سے ڈائریکٹ تاریں لگا کر محکمہ لیسکو کو لاکھوں روپے کا نقصان پہنچانے والے 3 افراد کو پکڑ لیا۔ ان کے قبضہ سے غیر قانونی تاریں ، میٹر اور دیگر آلات قبضہ میںلے لئے۔ ایس ڈی او لیسکو رچنا ٹائون وقار محسن نے میٹر انسپکٹر سید اخلاق حسین شاہ اور دیگرٹیم کے ارکان کے ہمراہ کالا خطائی روڈ کے علاقے بلخے ، گوئل ، لبانوالہ ، فتح ریحان اور دیگر مقامات پر چھاپے مار کر تقریباً 110گھروں کی کنکشن چیک کیے اس دوران بجلی کی مین تاروں سے ڈائریکٹ بجلی سپلائی حاصل کرنے والے 20افراد کو رنگے ہاتھوں پکڑ لیا۔

ای پیپر-دی نیشن