• news

شہریوں کو قانونی تقاضوں کے  مطابق انصاف انکی دہلیز پرفراہم کرینگے:ڈی ایس پی فیروزوالہ

فیروزوالہ( نامہ نگار) ڈی ایس پی سرکل فیروزوالہ میاں شفقت علی نے کہا کہ شہریوں کو انصاف ان کی دہلیز پرفراہم کریں گے۔ قانونی تقاضوں کے مطابق انصاف کی فراہمی کو یقینی بنایا جائے گا ۔کھلی کچہریوں کا مقصد شہریوں کو دفاتر کے چکر کاٹنے کی بجائے انہیں انصاف ان کی دہلیز پر فراہم کرکے ان کے مسائل حل کیے جائیں گے۔ بروقت مقدمہ کی تکمیل نہ کرنے پر پانچ تھانیداروں کے خلاف کارروائی کیلئے ڈی پی او شیخوپورہ کو آگاہ کر دیا ان خیالات کا اظہار انہوں نے دفتر فیروزوالہ ڈی ایس پی آفس کے باہر کھلی کچہری سے خطاب کرتے ہوئے کیا۔

ای پیپر-دی نیشن