• news

 کوٹ لکھپت:جنرل ہسپتال کے باتھ روم سے 35 سالہ نامعلوم شخص کی نعش برآمد

لاہور(نامہ نگار) کوٹ لکھپت کے علاقے میںجنرل ہسپتال کے باتھ روم سے 35 سالہ نامعلوم شخص کی نعش ملی ہے ۔تفصیلات کے مطابق جنرل ہسپتال کے باتھ میں نامعلوم شخص کی لاش دیکھ کر ہسپتال انتظامیہ نے پولیس کو اطلاع کی۔اطلاع ملنے پر پولیس نے موقع پر پہنچ کر شواہد اکٹھے کر کے لاش پوسٹ مارٹم کے لئے مردہ خانے منتقل کر دی ہے۔پولیس کا کہنا ہے کہ متوفی نشے کی زیادتی کے باعث جاں بحق ہوا ہے ۔

ای پیپر-دی نیشن