• news

سوشل میڈیا پر سستے جانوروں سمیت اشیاء کی خریدوفروخت میں احتیاط برتیں: قمر کائرہ


لالہ موسیٰ (نمائندہ نوائے وقت) مشیر امور کشمیر و جی  بی چودھری قمر زمان کائرہ نے اہالیان علاقہ سمیت عوام سے اپیل کی ہے کہ سوشل میڈیا کے ذریعے سستے جانوروں سمیت دیگر اشیاء کی خریدوفروخت میں احتیاط کریں۔ عوام کو جرائم پیشہ افراد نقصان پہنچا سکتے ہیں۔ ان خیالات کا اظہار انہوں نے ڈیرہ کائرہ پر کیا۔ اس موقع پر حاجی  شکیل احمد قریشی‘ محمد دائود و دیگر بھی موجود تھے۔ انہوں نے کہا کہ کافی دنوں سے فراڈیوں اور اغوا کاروں کے  گروپس جنوبی پنجاب یا سندھ کی طرف سے فون رابطے یا میسجز کرتے ہیں۔ جانور بیچنے یا  گاڑی‘ کسی چیز کی سستے داموں فروخت‘ لڑکی یا اس کی آواز کے ذریعے بہلا پھسلا کر وہاں بلا کر اغوا کر لیتے ہیں یا جان سے مار دیتے ہیں۔ اس طرح کے چند واقعات علاقہ اور ضلع سے سامنے آئے ہیں۔ عوام و دیگر لوگوں کو بھی آگاہی دیں تاکہ جراثم پیشہ عناصر کو کسی کو جان و مال کا نقصان نہ پہنچا سکیں۔  یاد رہے کہ نواحی موضع طارق آباد میں لڑکی کے ذریعے اکلوتے نوجوان بیٹے کو اغوا برائے تاوان کا واقعہ پیش آیا ہے۔
قمر زمان کائرہ

ای پیپر-دی نیشن