• news

کشمیر پریمیئر لیگ کا آفیشل ترانہ جاری


لاہور(سپورٹس رپورٹر)کشمیر پریمیئر لیگ کا آفیشل ترانہ جاری کر دیا گیا ہے جسے گلوکار ساحر علی بگا اور آئمہ بیگ نے گایا ہے۔ یہ ترانہ کشمیر پریمیئر لیگ کے دوسرے ایڈیشن کیلئے تیار کیا گیا ہے جو 11 سے 25 اگست تک منعقد ہوگا۔کشمیر پریمیئر لیگ نے اپنے ٹوئٹر ہینڈل پر ساحر علی بگا اور آئمہ بیگ کا گایا ہوا ترانہ جاری کیا۔ترانے کی ویڈیو میں شاہد آفریدی، شعیب ملک اور کامران اکمل بھی شامل ہیں۔25 ڈے اینڈ نائٹ میچز 11 سے 25 اگست تک مظفر آباد سٹیڈیم میں کھیلے جائیں گے۔

ای پیپر-دی نیشن