بنگلہ دیش نے زمبابوے کو دوسر ا ٹی ٹونٹی ہرا کر سیریز برابر کردی
لاہور(سپورٹس ڈیسک ) بنگلہ دیش نے زمبابوے کو دوسرا میچ ہرا کر ٹی ٹونٹی سیریز برابر کردی ۔ میزبان زمبابوے نے 8وکٹوں پر 135رنز بنائے ۔ سکندر رضانے 62رنز بنائے ۔ سات کھلاڑی ڈبل فیگر میں بھی داخل نہ ہوسکے ۔ مصدق حسین نے پانچ کھلاڑیوں کو آﺅٹ کیا ۔ بنگلہ دیش نے ہدف تین وکٹوںپر پورا کرلیا ۔ لٹن داس نے 56اور عفیف حسین نے 30رنز بنائے ۔مصدق حسین کو میچ کا بہترین کھلاڑی قرار دیا گیا ۔