• news

 قومی ہاکی ٹیم کے کھلاڑی فیڈریشن  کے ڈیلی الاؤنس کے منتظر


لاہور(سپورٹس رپورٹر)برطانیہ میں جاری کامن ویلتھ گیمز میں شریک قومی ہاکی ٹیم کے کھلاڑی فیڈریشن کے ڈیلی الاؤنس کے منتظر ہیں۔قومی ہاکی ٹیم کے کھلاڑیوں کو یومیہ 100ڈالر ڈیلی الاؤنس کی مد میں ملنے تھے، پاکستان سپورٹس بورڈ نے اپنے ذمہ40 ڈالرز کی ادائیگی بروقت کردی تاہم قومی ہاکی ٹیم کے کھلاڑی فیڈریشن کی جانب سے 60 ڈالرز کی ادائیگی کے تاحال منتظر ہیں۔پاکستان ہاکی فیڈریشن نے کھلاڑیوں کو جکارتہ ایشیا کپ کے ڈیلی الاؤنس بھی اب تک نہیں دیئے۔ہاکی فیڈریشن نے کھلاڑیوں کو لاہور میں لگنے والے کیمپ کے ڈیلی الاؤنسز کی ادائیگی بھی نہیں کی ہے۔

ای پیپر-دی نیشن