پہلا نیزا پش اپ چیلنج پنڈی کے محمد حمزہ نے جیت لیا
لاہور(سپورٹس رپورٹر) پہلا نیزا پش اپ چیلنج پنڈی کے محمد حمزہ نے جیت لیا۔ جوہر ٹاؤن لاہور میں ہونیوالے کھیلوں کے مقابلوں میں زندہ دلان لاہور کی بڑی تعداد نے حصہ لیا۔مہمان خصوصی سپورٹس برانڈ نیزا کے مارکیٹنگ منیجر نعمان ملک تھے۔ محمد حمزہ نے ایک منٹ میں سب سے زیادہ 88 پش اپ لگا کر یہ مقابلہ اپنے نام کیا۔ انہوں نے پش اپ کنگ کا اعزاز اور 15 ہزار روپے کا انعام حاصل کیا۔ ثاقب خان نے ایک منٹ میں 79 پش اپ لگا کر دوسری پوزیشن حاصل کی انہیں دس ہزار روپے انعام دیا گیا۔عبداللہ رانا نے تیسری پوزیشن حاصل کی ‘ پانچ ہزار روپے کا انعام دیا گیا۔ نعمان ملک نے کھلاڑیوں میں انعامات تقسیم کیے۔