جنوبی افریقہ نے انگلینڈ کو تیسرا میچ ہرا کر ٹی ٹونٹی سیریز جیت لی
لاہور(سپورٹس ڈیسک ) جنوبی افریقہ نے انگلینڈ کوتیسرا ٹی ٹونٹی میچ ہراکر سیریز دو ایک سے جیت لی ۔فاتح ٹیم نے فیصلہ کن میچ میں 5وکٹوں پر 191رنز بنائے ۔ ریزا ہینڈرکس نے 70اور ایڈن مارکرم نے 51رنز بنائے ۔ڈیوڈ ویلی نے تین کھلاڑیوںکو آﺅٹ کیا ۔ انگلش ٹیم 101رنزپر ڈھیر ہوگئی ۔ سات کھلاڑی ڈبل فیگر میں بھی داخل نہ ہوسکے ۔ جونی بیئر سٹو نے 27رنز بنائے ۔ تبریز شمسی نے پا نچ کھلاڑیوں کو آﺅٹ کیا ۔ تبریز شمسی کو میچ جبکہ ریزا ہینڈرکس کو سیریز کا بہترین کھلاڑی قرار دیا گیا ۔