سکواش : ناصر اقبال کو کوارٹر فائنل میں شکست
لاہور(سپورٹس رپورٹر) انگلینڈ کے شہر برمنگھم میں جاری کامن ویلتھ گیمز کے سکواش مینز سنگلز ایونٹ میں پاکستان کے ناصر اقبال کو کوارٹر فائنل میں شکست ہوگئی ۔ پاکستانی سٹار کو انگلینڈ کے جیمز ول سٹراپ نے تین صفر سے ہرا دیا ۔ جیمز کی کامیابی کا سکور گیارہ چھ ‘گیارہ چار اور گیارہ سات رہا ۔