کامن ویلتھ گیمز: آسٹریلیا 16گولڈ میڈلز کیساتھ سر فہرست
لاہور(سپورٹس ڈیسک ) کامن ویلتھ گیمز میں آسٹریلیا 16گولڈ میڈلز کیساتھ سر فہرست ہے ۔ آسٹریلیا نے سونے کے سولہ ‘چاندی کے نو اور کانسی کے چودہ تمغے جیت لئے ہیں ۔ انگلینڈ سونے کے نو ‘چاندی کے سولہ اور کانسی کے چار تمغوں کیساتھ دوسرے نمبر پر ہے ۔ نیوزی لینڈ سونے کے سات‘چاندی کے چار اور کانسی کے دو تمغوں کیساتھ تیسرے نمبر پر ہے ۔ کینیڈا نے سونے اور چاندی کے تین تین جبکہ کانسی کے آٹھ ‘سکاٹ لینڈ نے سونے کے دو ‘چاندی کے چھ اور کانسی کے سات ‘بھارت نے سونے کے دو‘چاندی کے دو اور کانسی کا ایک ‘ملائیشیا نے سونے کے دو ‘کانسی کا ایک ‘نائیجیریا نے سونے کے دو ‘کانسی کا ایک ‘جنوبی افریقہ نے سونے کے دو ‘ویلز نے سونے کا ایک ‘چاندی کے دو اور کانسی کا ایک ‘برمودا ‘ٹرینیڈاڈ اینڈ ٹوباگواور یوگینڈانے سونے کا ایک ایک تمغہ جیت لیا ہے ۔