لیفٹیننٹ جنرل سرفراز علی پروفیشنل افسر‘ ڈی جی ایم آئی رہے
اسلام آباد (عبدالستار چودھری‘ نوائے وقت رپورٹ) کور کمانڈر کوئٹہ لیفٹیننٹ جنرل سرفراز علی سومرو کو دسمبر 2020 کو کور کمانڈر کوئٹہ تعینات کیا گیا۔ ان کا تعلق آزاد کشمیر رجمنٹ سے تھا۔ آزاد کشمیر رجمنٹ کے کرنل کمانڈر بھی رہے۔ لیفٹیننٹ جنرل سرفراز احمد سومرو ڈی جی ملٹری انٹیلی جنس بھی رہے۔ سابق آئی جی فرنٹیئر کور ساؤتھ بلوچستان بھی ذمہ داریاں سرانجام دیں۔ بلوچستان کو دہشتگردوں سے پاک کرنے کیلئے اہم کردار ادا کیا۔ کمانڈر 111 بریگیڈ راولپنڈی اور امریکہ میں پاکستانی ایمبیسی میں ڈیفنس اتاشی رہ چکے ہیں۔ لیفٹیننٹ جنرل سرفراز علی پاک فوج کے سخت ترین جنرلز میں شمار کئے جاتے ہیں۔ ان کے والد بھی پاک فوج میں صوبیدار میجر تھے جبکہ ان کے دو بیٹے فوج میں افسر ہیں۔ جنرل سرفراز کا ایک بیٹا ان کا اے ڈی سی ہے اور وہ بھی گزشتہ روز ان کے ہمراہ تھا۔ تاہم کوئٹہ سے ہیلی کاپٹر کی اڑان بھرتے وقت انہیں دوسرے ہیلی کاپٹر میں بٹھا دیا گیا اور وہ منزل پر بحفاظت پہنچ گئے۔