منی لانڈرنگ کیس، سلمان شہباز کے اثاثوں کی تفصیل عدالت میں جمع
لاہور (خبر نگار) سپشل سینٹرل کورٹ میں منی لانڈرنگ کے مقدمے میں اشتہاری ملزم سلمان شہباز کے اثاثوں کی تفصیلات جمع کرا دی گئی ہیں۔ رپورٹ کے مطابق سلمان شہباز کے نام چنیوٹ میں 200 کنال سے زائد اراضی ہے۔ ایف آئی اے کی رپورٹ کے مطابق سلیمان شہباز کے مختلف بنکوں میں 29 اکاؤنٹس موجود ہیں جن میں 3 کروڑ 70لاکھ 24 ہزار 500 روپے موجود ہیں جبکہ سلیمان شہباز کے 13 کمپنیوں میں 19 کروڑ سے زائد شیئرز ہیں۔ یاد رہے کہ سپشل سینٹرل کورٹ نے منی لانڈرنگ کے مقدمے میں سلمان شہباز کے اثاثوں کی تفصیلات طلب کی تھیں۔