• news

عمران برائی، جڑ سے اکھاڑنا چاہئے، الیکشن مقررہ وقت پر ہوں گے: فضل الرحمن 


اسلام آباد (نوائے وقت رپورٹ) سربراہ پی ڈی ایم مولانا فضل الرحمن نے کہا ہے کہ حکومت کی مدت پوری ہونے کے بعد مقررہ وقت پر انتخابات ہوں گے۔ عمران خان ملک کی برائی ہے جس کو جڑ سے اکھاڑنا چاہئے۔ عمران خان اداروں کو بلیک میل کرنے کی کوشش کر رہے ہیں۔ الیکشن کمشن کے خلاف قراردادیں ممنوعہ فارن فنڈنگ کیس پر اثر انداز ہونے کیلئے ہیں۔ عمران خان کے بیانیے کو دو ٹکے کی اہمیت نہیں دیتا، عمران خان روز روز کوئی نہ کوئی بونگیاں مارتا رہتا ہے، اس کی باتیں تضادات کا شکار ہیں۔ یہی الیکشن کمشنر عمران خان خود لیکر آئے ہیں، ابھی پنجاب کا نتیجہ آیا تو عمران خان نے شکریہ ادا کیا اور خراج  تحسین پیش کیا۔ فارن فنڈنگ کیس اور فنانشل ٹائم کی خبریں آنے کے بعد عمران خان کا بیان آیا۔ یہ کتنا بڑا بلیک میلر ہے، اداروں کو بلیک میل کر رہا ہے اختلاف نہیں کر رہا۔

ای پیپر-دی نیشن