جسٹس (ر) جاوید اقبال نے پی اے سی کی کارروائی ہائیکورٹ میں چیلنج کر دی
اسلام آباد (وقائع نگار) سابق چیئرمین نیب جسٹس (ر) جاوید اقبال نے پبلک اکاؤنٹس کمیٹی کی جانب سے بطور چیئرمین لاپتہ افراد کمشن عہدہ سے ہٹانے کی سفارش کے خلاف اسلام آباد ہائیکورٹ سے رجوع کر لیا۔ درخواست میں سیکرٹری داخلہ‘ سیکرٹری قومی اسمبلی‘ سیکرٹری پبلک اکاؤنٹس کمیٹی کو فریق بناتے ہوئے کہا گیا ہے کہ 7 جولائی کے پبلک اکاؤنٹس کمیٹی میٹنگ منٹس اور منٹس کے تناظر میں ڈائریکشن احکامات غیرقانونی قرار دیئے جائیں۔