عالمی منڈی میں خام تیل کی قیمتوں میں پانچ فیصد کمی
واشنگٹن (نوائے وقت رپورٹ) عالمی منڈی میں تیل کی قیمتیں گر گئیں۔ بین الاقوامی مارکیٹ میں امریکی خام تیل کی قیمت میں ساڑھے پانچ فیصد کمی ہوئی۔ امریکی خام تیل 93 ڈالر فی بیرل پر فروخت ہونے لگا۔ برطانوی خام تیل کی قیمت بھی 4.15فیصد گر گئی۔ برطانوی خام تیل 49 ڈالر فی بیرل پر فروخت ہو رہا ہے۔