ویکسین نہ لگوانے والوں کو حرمین الشریفین میں نماز و عمرہ ادائیگی کی اجازت
ریاض (این این آئی) سعودی حکومت نے کرونا وائرس سے بچا ئوکی ویکسین نہ لگوانے والوں کو بھی بڑی خوشخبری دے دی۔ سعودی عرب کی وزارتِ حج و عمرہ نے غیر ویکسین شدہ افراد کو حرمین الشریفین میں نماز اور عمرے کی ادائیگی کی مشروط اجازت دے دی۔ سعودی وزارتِ حج و عمرہ کے حکام نے حرمین الشریفین میں نماز اور عمرہ ادا کرنے کے لیے شرط عائد کی ہے کہ غیر ویکسین شدہ افراد اس سے پہلے کرونا وبا کا شکار نہ ہوئے ہوں۔ سعودی وزارتِ حج و عمرہ کے حکام کا کہنا تھا کہ غیر ویکسین شدہ افراد اگر کرونا وائرس سے متاثرہ مریض سے میل جول میں نہ ہوں ۔ حکام نے بتایا کہ ایسے افراد کے لیے سہولت مہیا کی گئی ہے کہ وہ اعتمرنا ایپ کے ذریعے عمرے کا اجازت نامہ جاری کرا سکتے ہیں۔